مہاراشٹرا

آرین خان کو پاسپورٹ واپس لینے کی اجازت

خصوصی جج وی وی پاٹل نے آرین کو اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ برس 3 اکتوبر کو این سی بی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 24 سالہ آرین نے 20 دن سے زائد جیل کاٹی تھی۔

ممبئی: خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے دن بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان کو اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی اجازت دے دی۔ آرین خان کو گزشتہ برس کے ڈرگس آن کروز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)سے کلین چٹ مل چکی ہے۔

آرین نے شرائط ِ ضمانت کے تحت اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا تھا۔ خصوصی جج وی وی پاٹل نے آرین کو اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ برس 3  اکتوبر کو این سی بی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 24 سالہ آرین نے 20 دن سے زائد جیل کاٹی تھی۔ بعدازاں بمبئی ہائی کورٹ نے اسے ضمانت منطور کی تھی۔