آندھراپردیش

آندھرا میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر میں چھ افراد کی موت، 40 سے زائد زخمی

آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں الاماندا-کنکٹ پلی کے قریب اتوار کو دو مسافر ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وجیا نگرم: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں الاماندا-کنکٹ پلی کے قریب اتوار کو دو مسافر ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

ریلوے حکام نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم-پالسا مسافر ٹرین کو ٹریک پر رکی تھی اور سگنل کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت وشاکھاپٹنم-رایاگڑا مسافر ٹرین نے پیچھے سے کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ٹکر میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔ حادثے میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے افسران نے فون نمبروں کے ساتھ ایک ہیلپ لائن قائم کی۔