جرائم و حادثات

اغواشخص کی جھلسی ہوئی نعش پائی گئی

وہ اپنی اسکوٹی پر چاول کا تھیلالے کر جارہا تھا کہ بعض افراد اس کو اپنی کار میں لے گئے۔اس کا تھیلا اور چپل وہیں پرپڑی دیکھی گئی۔اس لاوارث گاڑی کو دیکھ کر مقامی افراد نے اس کی بیوی کو اس بات کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش پائی گئی جس کا اغوا گذشتہ روزکیاگیا تھا۔یہ لاش اندول۔جوگی پیٹ بلدیہ کے حدود میں ایک مکان کے قریب ہفتہ کو پائی گئی۔اس شخص کی شناخت 27سالہ پی ملیش کے طورپر کی گئی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ لانڈری کی دکان چلایاکرتاتھا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفر
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس

وہ اپنی اسکوٹی پر چاول کا تھیلالے کر جارہا تھا کہ بعض افراد اس کو اپنی کار میں لے گئے۔اس کا تھیلا اور چپل وہیں پرپڑی دیکھی گئی۔اس لاوارث گاڑی کو دیکھ کر مقامی افراد نے اس کی بیوی کو اس بات کی اطلاع دی۔اس کی بیوی نے جوگی پیٹ پولیس کو چوکس کیا۔

پولیس نے جب ملیش کے سل فون کے ذریعہ اس کا پتہ چلانے کی کوشش کی توپتہ چلا کہ ٹرانسفارمر کے قریب ہی پولیس نے اس کاسل فون بند کردیا۔پولیس کو آج ملیش کی جلی ہوئی لاش دستیاب ہوئی۔