انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان کا جلوہ تیسرے روز بھی جاری، تین دن میں کتنی ہوئی کمائی!

یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم پٹھان کے ذریعہ چار سال بعد شاہ رخ نے شاندار واپسی کی ہے جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 160 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم پٹھان کے ذریعہ چار سال بعد شاہ رخ نے شاندار واپسی کی ہے جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایمیزون پرائم ویڈیو پر اس تاریخ کو ریلیز ہوگی
پربھاس، دیپیکا، فلم”پروجیکٹ کے“ کا ٹریلر جاری کریں گے
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم پٹھان باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ پٹھان نے تین دنوں میں 160 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

خان کی فلم پٹھان نے تیسرے دن کی کمائی کے ساتھ ساؤتھ اسٹار یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم دنیا بھر میں 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کی تیاری کرتی نظر آرہی ہے۔

پہلے دن 57 کروڑ، دوسرے دن 70.50 کروڑ اور تیسرے دن 36 کروڑ، جسے ملاکر پٹھان نے پورے ہندوستان میں کل 163.50 کروڑ روپئے کی کمائی کرلی ہے ۔ دوسری طرف اگر ہم دنیا بھر میں ہونے والی کمائی کی بات کریں تو 280 سے 290 کروڑ کا ہندسہ سامنے آیا ہے۔