ابوظبی میں غیرملکیوں اور وزٹ پر آنے والوں کیلئے سیول میرج کا نیا قانون
منی الرئیسی کا کہنا ہے کہ ’دولہا اور دلہن دونوں جج کے سامنے صاف الفاظ میں شادی کی منظوری کا اعلان کریں۔
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں فارنرز سروسس آفس کی سربراہ منی الرئیسی نے کہا ہے کہ ’2021 کے دوران سیول میرج کے نئے قانون کے تحت ریاست میں مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو سیول میرج کی کارروائی کے لیے 4 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
الامارات الیوم کے مطابق منی الرئیسی کا کہنا ہے کہ ’پہلی شرط یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18 برس ہو اور اس کی تصدیق متعلقہ ملک سے جاری سرکاری دستاویز کے ذریعے کی جائے گی‘۔
منی الرئیسی کا کہنا ہے کہ ’دولہا اور دلہن دونوں جج کے سامنے صاف الفاظ میں شادی کی منظوری کا اعلان کریں۔
اس بات کا اطمینان بھی کیا جائے گا کہ شادی کے سلسلہ میں فریقین میں سے کسی ایک کی منظوری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے‘۔
’تیسری شرط شادی سے متعلق اقرار نامے میں دولہا دلہن دونوں کو دستخط ہیں۔ علاوہ ازیں جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے اس سلسلے میں مزید کوئی پابندی ہوگی تو اس پر بھی عمل درآمد ضروری ہوگی۔