دہلی

مجید میمن‘ترنمول کانگریس میں شامل

وہ مہاراشٹرا سے این سی پی کے رکن راجیہ سبھا رہ چکے ہیں۔وہ 2014 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے حال میں این سی پی چھوڑدی۔ٹی ایم سی میں شمولیت کے بعد مجید میمن نے ممتا بنرجی کی ستائش کی اور انہیں ”شیرنی“ قراردیا۔

نئی دہلی: مشہور وکیل اور سابق این سی پی قائد مجید میمن چہارشنبہ کے دن نئی دہلی میں پارٹی ارکان پارلیمنٹ سوگت رائے اور ڈیرک اوبرائن کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ مجید میمن‘ ممبئی کے مشہور فوجداری وکیل (کریمنل لائر) ہیں۔

 وہ مہاراشٹرا سے این سی پی کے رکن راجیہ سبھا رہ چکے ہیں۔وہ 2014 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے حال میں این سی پی چھوڑدی۔ٹی ایم سی میں شمولیت کے بعد مجید میمن نے ممتا بنرجی کی ستائش کی اور انہیں ”شیرنی“ قراردیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس شیرنی کی دھاڑ نہ صرف مغربی بنگال میں بلکہ سارے ملک میں سنائی دیتی ہے۔ ممتا بنرجی نے اُس پارٹی کو چیلنج کیا جس کے پاس پیسہ اور طاقت بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نظم وضبط کی صورتِ حال خراب ہے اور مرکزی ایجنسیوں کا بے جا استعمال ہورہا ہے۔