سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دنیا بھر کی خواتین کو یکم فروری کو حجاب پہننے کی دعوت

آئندہ سال یکم فروری کا دن یادگار بن سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اُس دن بھیدبھاؤ کی شکار مسلم خواتین سے اظہارِ یگانگت کرنے کے لئے حجاب پہننے کی دعوت دی گئی ہے۔

دُبئی: آئندہ سال یکم فروری کا دن یادگار بن سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اُس دن بھیدبھاؤ کی شکار مسلم خواتین سے اظہارِ یگانگت کرنے کے لئے حجاب پہننے کی دعوت دی گئی ہے۔

تنظیم ورلڈ حجاب ڈے(ڈبلیو ایچ ڈی) نے اپنی سالانہ پہل کے ذریعہ بلالحاظ مذہب و ملت دنیا کی تمام خواتین سے کہا ہے کہ وہ اسلامی ہیڈاسکارف (حجاب) پہنیں اور یکم فروری کو ان مسلم خواتین سے اظہار ِ یگانگت کریں جن سے بھیدبھاؤ ہورہا ہے۔

تنظیم‘ بیداری اور تعلیم کے ذریعہ مسلم خواتین سے تعصب کے خلاف لڑرہی ہے۔ اس نے کہا کہ کمیونٹی کو منظم حجابوفوبیا کے خلاف اس کی لڑائی میں اس کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔

اس نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی مدد سے جو مسلم عورتیں اور لڑکیاں حجاب پہننا چاہیں وہ کسی خوف‘ دھمکی یا ہچکچاہٹ کے بغیر حجاب پہن سکیں گی۔ حجاب ڈے کی محرک غیرمنفعت بخش تنظیم کو 2013 میں بنگلہ دیشی امریکی نجمہ خان نے قائم کیا تھا۔