تعلیم و روزگار

اسپانسرڈ زمرہ کے تحت ایم ٹیک ایم فارمیسی میں داخلے

اسپانسرڈ زمرے میں ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کورس میں داخلوں کیلئے جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: اسپانسرڈ زمرے میں ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کورس میں داخلوں کیلئے جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

سیٹس کی بھرتی کیلئے4,5,6 اکتوبر کو کونسلنگ منعقد کی جائے گی۔ اہل امیدوار یونیورسٹی میں منعقد شدنی کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

رجسٹرار جئے این ٹی یو منظور حسین نے کہا کہ کورسس، اہلیت اور فیس کے متعلق تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

منظور حسین نے مزید کہا کہ اسپانسرڈ زمرے میں داخلہ لئے طلباء کو اسکالر شپ اور ہاسٹل کی سہولت نہیں رہے گی۔