حیدرآباد

اسکولوں میں یوگا کے لزوم کا فیصلہ، محمد امان اللہ خان کا احتجاج

محمد امان اللہ خان کنوینر مسلم درجہ جات ایمان اور سینئر ٹریڈ یونین محکمہ تعلیم کی جانب سے جون 12 سے تمام اسکولوں میں 5 منٹ یوگا اور دھیان پروگرام کے فیصلہ کے خلاف 12 / جون سے مرن برت کا فیصلہ لیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اثر سے اپنے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرے۔

حیدرآباد۔: محمد امان اللہ خان کنوینر مسلم درجہ جات ایمان اور سینئر ٹریڈ یونین محکمہ تعلیم کی جانب سے جون 12 سے تمام اسکولوں میں 5 منٹ یوگا اور دھیان پروگرام کے فیصلہ کے خلاف 12 / جون سے مرن برت کا فیصلہ لیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اثر سے اپنے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرے۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد اور کاماریڈی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات
محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کو ایک دن میں 115 کروڑ کی آمدنی
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
کرشنا ٹریبونل میں حکومت اے پی کے خلاف شکایت درج

سینئر ٹریڈ لیڈر خان نے پریس اسٹیٹمنٹ میں کہا کہ مذکورہ فیصلہ مسلم کلچر اور روایات پر حملہ کے مترادف ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر وزیر اعظم مودی اور یوگی حکومتوں کی نقل کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مذکورہ فیصلہ بت پوجا کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف مذکورہ فیصلہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرے گا بلکہ وہ غیر آئینی اور غیردستوری ہے۔

مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”خدا کی نازل کردہ کتاب اور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے نکات اور ایمان کے درجات روز مرہ کی زندگی میں لاگو کرنا ہوتا ہے جس پر ہر آدمی کو عمل آوری کرنا ضروری ہے۔