انٹرٹینمنٹ

رام چرن اور اپاسنا کے ہاں پہلے بچے کی عنقریب آمد متوقع

”آر آرآر“فلم کے اسٹاررام چرن اور ان کی بیوی وصنعت کاراپاسنا کنیڈیلا‘اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کے خیرمقدم کے لئے مکمل تیار ہیں۔

حیدرآباد: ”آر آرآر“فلم کے اسٹاررام چرن اور ان کی بیوی وصنعت کاراپاسنا کنیڈیلا‘اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کے خیرمقدم کے لئے مکمل تیار ہیں۔

رام چرن کے والد‘ معمراداکار وسیاست داں چرنجیوی نے ٹویٹر پر پیر کو یہ خبرشیئر کی۔ہنومان جی کے آشیرواد سے ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اپاسنااوررام چرن کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

https://www.instagram.com/p/CmEAeH9BN_k/?utm_source=ig_embed&ig_rid=9a9c6380-6c60-4af8-a6e4-a0d5f3546867

جوڑے کے والدین چرنجیوی اور سریکھا کینڈیلا‘ شوبھنااور انیل کمینینی کے دستخط سے یہ نوٹ جاری کیاگیا۔

37 سالہ رام چرن اور 33 سالہ اپاسنا نے کئی برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد 2012 میں شادی کرلی تھی۔