تعلیم و روزگار

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے مسلم طلبہ کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی: مرکزی مملکتی وزیرتعلیم سبھاش سرکار نے آج کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبہ کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی مملکتی وزیرتعلیم سبھاش سرکار نے آج کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبہ کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے جو 2016-17 میں 17.39 لاکھ سے بڑھ کر 2020-21 میں 19.22 لاکھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020-21 میں مسلم اساتذہ کی تعداد میں بھی قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 86,314 ہوگئی ہے جو 2016-17 میں 67,215 تھی۔