میڈل جیتنے والی منوبھاسکر کو کانگریس صدر کھڑگے نے دی مبارکباد
کھڑگے نے کہاکہ "آپ کی کامیابی آپ کی غیر معمولی مہارت اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ اہم موقع لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دے۔"

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر شوٹر منو بھاسکر کو مبارکباد دی ہے۔ کھڑگے نے کہاکہ "ہندوستان نے اپنی اولمپک مہم کا آغاز ایک اچھے تمغے کے ساتھ کیا ہے جو خواتین کے 10 میٹر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منو بھاسکر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "آپ کی کامیابی آپ کی غیر معمولی مہارت اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ اہم موقع لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دے۔”
کانگریس پارٹی نے ’ایکس‘ پر یہ بھی کہاکہ "منو بھاسکر نے پیرس اولمپکس کے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ وہ ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ پورے ملک کو مانو پر فخر ہے۔”