مشرق وسطیٰ

اماراتی خلا باز 6 ماہ بعد زمین پر پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلائی مشن کی تکمیل اور 6 ماہ خلا میں گزارنے کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلا باز سلطان النیادی جو بین الاقوامی اسپیس سینٹر میں 6 ماہ گزارنے والے یو اے ای کے پہلے خلا باز بن گئے ہیں۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلائی مشن کی تکمیل اور 6 ماہ خلا میں گزارنے کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلا باز سلطان النیادی جو بین الاقوامی اسپیس سینٹر میں 6 ماہ گزارنے والے یو اے ای کے پہلے خلا باز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پہلے عرب خلاباز کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی

اپنا مشن مکمل کرکے زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای سمیت 6 ممالک کے خلا باز کا کیپسول فلوریڈا کے سمندر پر لینڈ ہوا۔خلا بازوں کی واپسی کا عمل اتوار کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوا تھا اور اسپیس ایکس ڈریگن نے ناسا کا خلائی اسٹیشن چھوڑنے کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب فلوریڈا کے کے سمندر میں لینڈ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی خلاباز سلطان النیادی کو زمین پر اترنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپسی سے قبل کئی دنوں تک امریکہ میں ہی طبی جانچ اور مختلف تشخیص سے گزرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، رکوسموس آندرے فیڈیایف اور امارات کے خلاباز سلطان النیادی اس عملے کا حصہ ہیں جو 2 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس خلائی سفر کے دوران سلطان النیادی نے خلا سے کئی ناقابل فراموش اور دلچسپ تصاویر بھیجی جن میں دوران حج مکہ مکرمہ اور منیٰ، سمندری طوفان بپر جوائے، پاکستان کے جشن آزادی پر اسلام آباد، سب سے بلند چوٹی و دیگر کئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔

a3w
a3w