شمال مشرق

انتہائی غریب خاتون نے نوزائیدہ بچی کو بیچ دیا

ایک تین روزہ بچی کو اس کی ماں نے شدید غربت کی وجہ سے بیچ دیا۔ تاہم آج اسے بچالیا گیا خاتون کے حوالے کردیاگیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 39 سالہ مور مری تریپورہ نے جمعرات کے روز ایک بچی کو جنم دیاتھا۔

اگرتلہ: ایک تین روزہ بچی کو اس کی ماں نے شدید غربت کی وجہ سے بیچ دیا۔ تاہم آج اسے بچالیا گیا خاتون کے حوالے کردیاگیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 39 سالہ مور مری تریپورہ نے جمعرات کے روز ایک بچی کو جنم دیاتھا۔

دوسرے ہی دن اس نے صرف 5ہزار روپئے عوض شیرخوار کو فروخت کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مور مری کے شوہر تقریباً5 ماہ پہلے قرضوں کی وجہ سے خود کشی کرلی تھی۔

یہ خاتون 5 بچوں کی ماں ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپوزیشن لیڈر جتیندر چودھری نے ڈھلائی کے ضلع مجسٹریٹ اور کلکٹر ساجو وحید اے کو اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے تریپورہ کے چیف سکریٹری جے کے سنہہ کو بھی اطلاع دی اور مداخلت کرنے کامطالبہ کیا۔ وحید نے بتایا کہ یہ خاتون اور نوزائدہ بچی گنڈا چرا میں اپنے گھر پر ہیں۔

شوہر کی موت کے بعد خاتون کو انتہائی غربت کا سامنا تھا۔ لیکن یہ بات سچ نہیں ہے کہ اس نے اپنا راشن کارڈ اور دیگر دستاویزات دوسروں کو بیچ دیئے تھے۔

چودھری نے بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ غریب عوام بنیادی سہولتیں اور دیہی ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

a3w
a3w