جنوبی بھارت

امبیڈکر کے خلاف ریمارکس، سابق وشواہندو پریشد لیڈر گرفتار

چینائی: وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) ٹاملناڈو یونٹ کے سابق لیڈر آر وی وی ایس مانین کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف ان کے ریمارکس پر آج گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا

ممبالم پولیس نے ان کی گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مانین پر تعزیرات ِ ہند کی مختلف دفعات بشمول ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مانین نے پیر کے روز یہاں ایک خانگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی دستور کسی ایک شخص نے تیار نہیں کیا تھا بلکہ یہ ایک اجتماعی کوشش تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 300 ارکان کی ایک ٹیم نے جس کی قیادت ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کررہے تھے‘ دستور تیار کیا تھا۔ مانین نے کہا تھا کہ بعض مخبوط الحواس افراد کہتے ہیں کہ امبیڈکر نے دستور وضع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ان لوگوں نے اپنی عقل و فہم کو گروی رکھ دیا ہے۔

امبیڈکر‘ وی سی کے پارٹی کے صدر تھروماولاون کی ذات سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ آنجہانی لیڈر چکلیار تھے جبکہ موخرالذکر پریار ذات سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دستور وضع کرنے کا سہرا امبیڈکر کے بجائے راجندر پرسادکے سر باندھا جانا چاہئے۔

امبیڈکر تو صرف ڈرافٹنگ کمیٹی کے صدرنشین تھے۔ مانین نے مزید کہا تھا کہ امبیڈکر نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ انہوں نے دستور لکھا ہے۔ انہوں نے اپنا کوئی حصہ نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

a3w
a3w