جنوبی بھارت

ڈی آر ڈی او نے’اسمارٹ‘ کا کامیاب تجربہ کیا

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے چہارشنبہ کی صبح اڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سپرسونک میزائل اسسٹڈ ریلیز آف ٹارپیڈو (اسمارٹ) سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔

بھوبنیشور: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے چہارشنبہ کی صبح اڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سپرسونک میزائل اسسٹڈ ریلیز آف ٹارپیڈو (اسمارٹ) سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، اس سے بحریہ کو بڑی کامیابی ملی ہے اور ہندوستان دفاعی میدان میں خود انحصاری کے معاملے میں ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اسمارٹ’ اگلی نسل کا میزائل پر مبنی لائٹ ٹارپیڈو ڈلیوری سسٹم ہے جسے ہندوستانی بحریہ کی اینٹی سب میرین جنگی صلاحیت کو ہلکے ٹارپیڈو کی روایتی حد سے کہیں زیادہ بڑھانے کے لئے ڈی آر ڈی او نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

یہ نظام ہندوستانی بحریہ کی اینٹی آبدوز جنگی صلاحیت کو بڑھا ئے گا۔اس کینستر پر مبنی میزائل سسٹم کئی جدید ذیلی نظام ہیں، یعنی دو مرحلوں کا سالڈ پروپلشن سسٹم، الیکٹرو مکینیکل ایکچیویٹر سسٹم، پریزیشن انرشل نیویگیشن سسٹم وغیرہ۔

یہ میزائل سسٹم اینٹی سب میرین جنگ میں بہت اہم ثابت ہونے جا رہا ہے۔ یہ ایک کینستر پر مبنی میزائل سسٹم ہے جو طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسمارٹ میزائل کو جنگی جہاز کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں سے بھی چھوڑا جا سکتا ہے۔

یہ میزائل اپنی زیادہ تر پرواز کم اونچائی پر ہوا میں مکمل کرتا ہے اور اپنے ہدف کے قریب پہنچنے کے بعد میزائل سے ٹارپیڈو ریلیز کرتا ہے جو پانی کے اندر ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔یہ نظام پیراشوٹ پر مبنی ریلیز سسٹم کے ساتھ پے لوڈ کے طور پر ہلکے وزن کے جدید ترین ٹارپیڈو لے جا سکتا ہے۔

دریں اثنا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسمارٹ کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹنگ پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کے شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کی ترقی سے ہماری بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

سمیر وی کامت، سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور چیرمین، ڈی آر ڈی او نے بھی پوری اسمارٹ ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عمدگی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے رہیں۔