تلنگانہ

انتخابی حلف ناموں میں بے ضابطگیوں پر 4ایم ایل ایز کوہائی کورٹ کی نوٹس

تلنگانہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی حلف نامہ میں بے ضابطگیوں اور ووٹرس کو رقم کی تقسیم کے الزامات پر جمعہ کو چار ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی حلف نامہ میں بے ضابطگیوں اور ووٹرس کو رقم کی تقسیم کے الزامات پر جمعہ کو چار ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کی ہے۔

جن اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کی گیی ہے ان میں بی آر ایس کے کووا لکشمی، ما گنٹی گوپی ناتھ اور دانم ناگیندر اور سی پی آئی کے کنامننی سمباشیوا راؤ شامل ہیں۔

بی آر ایس ایم ایل اے دانم ناگیندر، جنہوں نے حال ہی میں کانگریس سے اپنی وفاداری تبدیل کی ہے، کو اب قانون انحراف کے تحت نااہلی کے خطرے کا سامنا ہے۔

بی آر ایس کے ایک وفد نے پہلے ہی اسمبلی اسپیکر جی پرساد کمار سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا تھا، جس میں دانم ناگیندر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔