تعلیم و روزگار
”انجمن ترقی اردو کی جانب سے دو روزہ قومی سمینار“
شاہد حسین زبیری معتمد عمومی انجمن ترقی اردو تلنگانہ وآندھراپردیش کی اطلاع کے بموجب ”آزادی کے بعد حیدرآباد کا اردو شعر و ادب“ کے عنوان سے دو روزہ قومی سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: شاہد حسین زبیری معتمد عمومی انجمن ترقی اردو تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے بموجب ”آزادی کے بعد حیدرآباد کا اردو شعر و ادب“ کے عنوان سے دو روزہ قومی سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔
جس کے کنوینر ڈاکٹر عتیق اقبال شریک معتمد انجمن ترقی اردو رہیں گے۔ اس سمینار میں یونیورسٹی‘ ڈگری اور انٹرمیڈیٹ کالجس کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس کو مقالے پڑھنے کی اجازت رہے گی۔
یہ دو روزہ قومی سمینار جنوری کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا۔
خواہشمند اپنے مقالے کنوینر سمینار ڈاکٹر عتیق اقبال کے واٹس اپ نمبر 9885252223 یا ای میل ateeqiqbal1@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔