بین الاقوامی

اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

آئی ٹی یو کا کہنا تھا کہ جولائی کے اجلاس کے دوران 8 انسانی صورت والے سوشل روبوٹس اور 20 سے زائد اسپیشلائزڈ روبوٹس پہلی مرتبہ ایک چھت تلے لائے جائیں گے۔

اقوام متحدہ: عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز کے بعد جب اقوامِ متحدہ مصنوعی ذہانت کے فوائد پر اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے گی تو 8 انسانی صورت والے روبوٹس مرکز نگاہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
برکس کی اتفاق ِ رائے سے توسیع کی تائید

ڈان میں شائع ہونے والی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یو این انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے کہا کہ پہلی مرتبہ 2017 میں ہونے والے گڈ گلوبل سمٹ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی عالمی وبا کے 3 سالہ وقفے کے بعد 6 اور 7 جولائی کو دوبارہ لوٹے گی۔اس تقریب کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز اقوامِ متحدہ کے معروف پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد دیں گی جس میں موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا اور انسانی کوششوں کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

آئی ٹی یو کی نئی سربراہ ڈورین بوڈین مارٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمارے اجتماعی مفاد میں ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت کو زیادہ تیزی سے کسی شکل میں ڈھال سکتے ہیں اس سے پہلے کے وہ ہمیں ڈھالے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے لیے اقوامِ متحدہ کے بنیادی فورم کی حیثیت سے یہ اجلاس متنوع مفادات کی نمائندگی کرنے والی سرکردہ آوازوں کو میز پر لائے گا تا کہ مصنوعی ذہانت پائیدار ترقی کے اہداف کو پانے کی ہماری دوڑ میں اہم پیش رفت کا باعث بن سکے۔

خیال رہے کہ سال 2015 میں اقوامِ متحدہ کے اراکین نے پائیدار ترقی کے 17 اہداف چنے تھے، جن کے مقاصد میں سال 2030 تک خوراک کا تحفظ، غربت کا خاتمہ اور کلین اور قابل دسترس توانائی تک رسائی ہے۔

آئی ٹی یو کا کہنا تھا کہ جولائی کے اجلاس کے دوران 8 انسانی صورت والے سوشل روبوٹس اور 20 سے زائد اسپیشلائزڈ روبوٹس پہلی مرتبہ ایک چھت تلے لائے جائیں گے۔بیونمی، نیڈائن، صوفیہ، جیمی نوائڈ، 4 این ای-1، آئی-دا روبوٹ، گریس اور ڈیسڈیمونا نامی یہ انسانی صورت کے روبوٹس آگ بجھانے، طبی امداد دینے اور پائیدار کاشت کاری جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کریں گے۔