کھیل

لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی: لارئیس

تقریب میں ارجنٹینا کو سال کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا۔ تقریب میں اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ موجود میسی نے اپنے ساتھ ٹیم کا ایوارڈ قبول کیا۔

پیرس: ارجنٹینا کے فٹبالر اور سات بار کے بیلن ڈیور فاتح لیونل میسی کو لاریئس اسپورٹس ایوارڈ تقریب میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے 35 سالہ کھلاڑی کو پیر کے روز ٹاپ ایونٹ میں ان کی کارکردگی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
میسی کو سعودی کلب کی جانب سے 400 ملین یورو سالانہ کی پیشکش
رونالڈو کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفہ میں دی گئی

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی تھی۔ فرانس کے معروف اسٹرائیکر کائیلین ایمباپے، اسپین کے رافیل نڈال اور دو بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن ورسٹاپن بھی اس ایوارڈ کے لیے میدان میں تھے۔

اس تقریب میں ارجنٹینا کو سال کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا۔ تقریب میں اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ موجود میسی نے اپنے ساتھ ٹیم کا ایوارڈ قبول کیا۔ اس سے قبل میسی نے 2020 میں برطانیہ کے فارمولا ون چیمپئن لیوس ہیملٹن کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ جیتا تھا۔