جموں و کشمیر

انجینئر رشید، تہاڑ جیل واپس

بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید نے عبوری ضمانت ختم ہونے کے بعد پیر کے دن دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کے سامنے سرینڈر کردیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید نے عبوری ضمانت ختم ہونے کے بعد پیر کے دن دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کے سامنے سرینڈر کردیا۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا

جیل عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ عوامی اتحاد پارٹی قائد جنہیں دہشت گرد فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا‘ آج دوپہر جیل پہنچ گئے کیونکہ دہلی کی ایک عدالت نے جسے آج ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانا تھا‘ معاملہ کو ملتوی کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت سنگھ امکان ہے کہ 19 نومبر کو فیصلہ سنائیں گے۔ رشید کو جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کی مہم چلانے 10 ستمبر کو عبوری ضمانت ملی تھی۔ وہ 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔