سوشیل میڈیاشمالی بھارت
اندور میں 8 مسلمانوں کو نیم برہنہ گشت کروایا گیا (ویڈیو)
اندور میں پولیس نے 8 مسلمانوں کو ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے پر نیم برہنہ کرکے گشت کروایا۔آپسی جھگڑے کے بعد ان نوجوانوں نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے تھے۔
حیدرآباد: اندور میں پولیس نے 8 مسلمانوں کو ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے پر نیم برہنہ کرکے گشت کروایا۔آپسی جھگڑے کے بعد ان نوجوانوں نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے تھے۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا کہ ننگے شرٹ افراد کو جن کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے گلیوں میں گشت کروایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ لوگ نعرے لگارہے تھے کہ پتھر بازی نہیں کریں گے نہیں کریں۔ان لوگوں کے خلاف ایک کیس بھی درج کیا گیا۔
انہیں مقامی لوگوں سے ان کی سنگباری کے باعث ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہی کرنے کے لئے بھی کہا گیا۔
اس واقعہ کی مزید تفصیلات اوراس میں ملوث لوگوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی وہ زیر دریافت ہے۔