تعلیم و روزگار

پالی سیٹ 17کے بجائے 24مئی کو منعقدہوگا

اسٹیٹ بورڈآف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈٹریننگ (ایس بی ٹی ای ٹی) نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ اسٹیٹ پالی ٹکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس پالی سیٹ 2024) کی تاریخ پر نظرثانی کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: اسٹیٹ بورڈآف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈٹریننگ (ایس بی ٹی ای ٹی) نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ اسٹیٹ پالی ٹکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس پالی سیٹ 2024) کی تاریخ پر نظرثانی کا اعلان کیا۔

ایس بی ٹی ای ٹی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پالی سیٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کیاگیاہے۔

مختلف ڈپلومہ کورسوں میں داخلہ کے لئے پالی سیٹ‘ 17 مئی کے بجائے 24مئی کو11بجے دن سے 1:30 بجے دن منعقد ہوگا۔

بغیر جرمانہ کے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 22اپریل مقرر کی گئی ہے۔

a3w
a3w