مشرق وسطیٰ

عراق میں بھی زلزلے کے جھٹکے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی جیولوجیکل سروے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’دھوک، کرکوک اور شمالی و وسطی عراق میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں‘۔

بغداد: مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد گزشتہ رات عراق میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی جیولوجیکل سروے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’دھوک، کرکوک اور شمالی و وسطی عراق میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پہلا جھٹکا ریکٹر سکیل پر 4.7، دوسرا 4.6 جبکہ تیسرا 3.1 تھا تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مراکش میں آئے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں ایک ہزار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مراکش میں زلزلے سے اموات کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کر دی گئیں، مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کی رات 6.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلو میٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا، جب کہ اس کی گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق طاقت ور زلزلے سے زیادہ تباہی پہاڑی دیہاتوں اور قدیم شہروں میں ہوئی، جہاں عمارتیں اتنی طاقت کے زلزلے کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ دور دراز کے پہاڑی دیہاتوں تک ریسکیو اہلکاروں کی رسائی میں بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

a3w
a3w