بھارت

لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل شروع

الیکشن کمیشن نے آج صبح عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں کی کل 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔

نئی دہلی: ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لئے سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں مقابلہ کرنے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا ادخال آج چہارشنبہ کو شروع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

الیکشن کمیشن نے آج صبح عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں کی کل 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔

پہلے مرحلے میں تمل ناڈو سے 33، راجستھان سے 12، اتر پردیش سے 8، مدھیہ پردیش سے 6 اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر سے 5، 5، بہار سے 4، مغربی بنگال سے 3، اروناچل پردیش، منی پور اور منی پور سے 2، 2، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک، ایک سیٹ کے لئے انتخابات ہوں گے ۔

اس مرحلے میں بہار کے علاوہ تمام متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس مہینے کی 27 تاریخ تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں اور کاغذات کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور 30 ​​مارچ تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔

بہار میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ 2 اپریل کو ہوگی۔

لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں عام انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہوگا۔

دنیا کے اس سب سے بڑے انتخابی میلے میں کل تقریباً 97 کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

a3w
a3w