تعلیم و روزگار

انٹر سال اول میں داخلوں کا شیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال میں انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال میں انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 15مئی سے داخلوں کا آغاز ہوگا اور یکم جون سے تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تمام جونیر کالجس کے پرنسپلس کو انٹر نیٹ سے حاصل ایس ایس سی کے مارکس میمو کی بنیاد پر داخلہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایس ایس سی کے اوریجنل پاس سرٹیفکیٹ اور ٹرانسفر سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے بعد اخلہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔