حیدرآباد

کانگریس قائدین کی درگاہ حضرات یوسفینؒ پر حاضری

کانگریس قائدین جو کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر خوش تھے، آئندہ تلنگانہ کے انتخابات میں بھی کانگریس کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

حیدرآباد: کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی پر تلنگانہ کانگریس قائدین صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی، انچارج کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے، سابق وزیر محمد علی شبیر،

سکریٹری ندیم جاوید، وی ہنمنت راؤ سابق ایم پی، چیرمین مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل، جنرل سکریٹری فیروز خان، صدر حیدرآباد کانگریس سمیر ولی اللہ، سید نظام الدین، ارشد شیخ، عامر جاوید، محمد امتیاز احمد، و دیگر قائدین نے آج شام درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی پر حاضری دی اور چادرگل پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

کانگریس قائدین جو کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر خوش تھے، آئندہ تلنگانہ کے انتخابات میں بھی کانگریس کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

قبل ازیں ریونت ریڈی نے ہنومان مندر ریڈ ہلز میں پوجا کی۔