کھیل

انڈین کھلاڑی اب ٹنڈولکر کو فالو نہیں کرتے، دھونی کے مداح ہیں: لطیف

ہندوستان نے چہارشنبہ کو ایشیا کپ 2022 میں ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دیکر سوپر 4 میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہانگ کانگ صرف 152 رنز بناسکی۔

لاہور: ہندوستان نے چہارشنبہ کو ایشیا کپ 2022 میں ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دیکر سوپر 4 میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہانگ کانگ صرف 152 رنز بناسکی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ ہندوستان کیلئے اسٹار آف دی میچ سوریہ کمار یادو رہے جنہوں نے صرف 26 گیندوں میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگاکر ہانگ کانگ کا چھکا توڑ دیا۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے بھی 44 گیندوں پر 59 رنز بناکر چھ ماہ بعد پچاس رنز کا ہندسہ چھو لیا۔ سوریہ کمار کی اس دھماکہ خیز اننگز کو شائقین سے لیکر سابق کرکٹرز تک سراہا گیا۔ لیکن پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوریا کی اننگز اور دیگر بلے بازوں کے حوالے سے الگ بیان دیاہے۔

ہندوستان کی جیت کے بعد لطیف نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کہا کہ کھیل بدل گیاہے۔ ایک وقت تھا جب کھلاڑی ٹنڈولکر، سہواگ، ویراٹ کوہلی کو بھی فالو کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے ریکارڈ توڑنا چاہیں گے۔ لیکن اس ٹیم میں 3-4 کھلاڑی ایسے ہیں جو ان پر یقین نہیں رکھتے۔

ہاں احترام ہے، لیکن وہ ایم ایس دھونی کی پیروی کرتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، سوریہ کمار یادو یہاں تک کہ دیپک ہڈا بھی ان کی طرح کھیلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کے بعد کھلاڑی اب سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی پیروی کررہے ہیں۔

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہاکہ ٹیم انڈیا میں ٹاپ 3 شاید بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر رہے ہوں، لیکن اگلے تین واقعی اچھا کررہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو نمبر 3 پر موقع نہیں مل رہاہے لیکن وہ کسی بھی نمبر پر اچھا کرسکتے ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان نے کہاکہ ٹیم انڈیا میں اب زیادہ تر کھلاڑی ایم ایس دھونی کی پیروی کررہے ہیں۔