کھیل

اشون کوٹسٹ بولرس رینکنگ میں 6 پوائنٹس کانقصان

ہندوستان کے اہم آف اسپنر روی چندرن اشون نے6 ریٹنگ پوائنٹس گنوائے۔لیکن وہ ہنوز ٹسٹ بولرس کی حیثیت سے انگلینڈکے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کے ساتھ آئی سی سی رینکنگس میں مشترکہ طورپرشامل ہیں۔

دبئی: ہندوستان کے اہم آف اسپنر روی چندرن اشون نے6 ریٹنگ پوائنٹس گنوائے۔لیکن وہ ہنوز ٹسٹ بولرس کی حیثیت سے انگلینڈکے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کے ساتھ آئی سی سی رینکنگس میں مشترکہ طورپرشامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
محمد سراج ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن سے کھسکے

جسے آج یہاں جاری کیاگیا۔اشون جنہوں نے گذشتہ ہفتہ نمبر1 ٹسٹ رینکنگ بولنگ حاصل کی تھی۔ آسٹریلیاکے خلاف اندورمیں تیسرے ٹسٹکے دوران دونوں اننگز میں صرف چار وکٹس حاصل کئے تھے۔ آسٹریلیانے میاچ9 وکٹس جیت لیاتھا۔اس طرح اسے2017کے بعد ہندوستانی سرزمین پرپہلی کامیابی نصیب ہوئی۔ اس کامطلب اب نمبرایک ٹسٹ بولنگ رینکنگ پراشون اوراینڈرسن دونوں براجمان ہیں۔

دونوں کے پوائنٹس فی کس859ہیں۔ دنیاکے چوٹی کے ٹسٹ بولربننے کی جدوجہد کے دوران سخت حالات سے بھی گزرنا پڑا جس میں آسٹریلیائی کپتان پیاٹ کمنس اورساؤتھ آفریقہ کے فاسٹ بولر کگیسورباڈا اوراسپنر ناتھن لیان کچھ فاصلہ پرہیں۔کمنس جوجاریہ بارڈر۔ گواسکر ٹرافی سیریز کے پہلے دو ٹسٹ میاچس میں شخصی وجوہات کے تحت دستبردار ہوگئے تھے۔

ان کی ریٹنگ میں کمی آئی۔ جواب849 پوائنٹس ہیں لیکن پیسر نے اپناتیسرا مقام برقرار رکھاہے۔ اس دوران ساؤتھ افریقہ کے پیسر رباڈا جنہوں نے8وکٹس حاصل کئے تھے جس سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں 87 رنوں سے کامیابی ملی تھی۔

انہوں نے اپنے مقام میں بہتری لائی اوران کے ریٹنگ پوائنٹس807ہوگئے ہیں۔آسٹریلیاکے اسپنرلیان ٹاپ10میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ پانچ مقامات میں بہتری لاتے ہوئے 9ویں پوزیشن میں آگئے ہیں۔

ان کے(769)ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ٹسٹ بیاٹرکی رینکنگ میں آسٹریلیاکے اوپنر عثمان خواجہ نے دومقامات کا فائدہ حاصل کیا اورمجموعی طورپر اب وہ9ویں مقام پر ہیں۔ انگلینڈ کے اوپنرجیسن رائے نے اوڈی آئی پلیررینکنگ میں 12واں مقام حاصل کیاہے جبکہ ان کے کپتان جوزبٹلرکوچار مقامات کے ذریعہ 16واں مقام ملاہے۔

تجربہ کارڈیوڈ ملان کو22مقامات کا فائدہ ہوا وہ اب35پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن جواوڈی آئی آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلے مقام پرہیں۔پانچ مقامات کی ترقی کرتے ہوئے بیاٹرس کی فہرست میں 27 ویں مقام پرہیں۔اوربولرس میں وہ پانچویں مقام پر ہیں۔