کھیل

انگلش مداحوں نے اسمتھ کا ماسک پہن کر مذاق اڑایا

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے ٹسٹ میچ 3 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ کی چوتھی اننگز میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے ہیری بروک کے 75 رنز کی مدد سے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے ٹسٹ میچ 3 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ کی چوتھی اننگز میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے ہیری بروک کے 75 رنز کی مدد سے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ کے چوتھے روز بھی اسٹیڈیم میں انگلش شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس دوران کچھ شائقین کو آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا مختلف انداز میں مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا۔

تیسرے ٹسٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت میں انگلینڈ کی ٹیم 230 کے اسکور تک اپنی 7 وکٹیں گنواچکی تھی۔ اس کے بعد کرس ووکس اور مارک ووڈ کی جوڑی نے 8ویں وکٹ کیلئے 24 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو اس میچ میں سنسنی خیز فتح دلائی۔

اس میچ میں فتح کے بعد اسٹینڈ میں بیٹھے انگلینڈ ٹیم کے شائقین کافی خوش نظر آئے۔ اس دوران کچھ مداحوں کو اسٹیو اسمتھ کے چہرے کے ماسک پہنے روتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ماسک میں اسمتھ کی تصویر سال 2018 کی ہے جب وہ سینڈ پیپر واقعہ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران رونے لگے تھے۔ اسٹیو اسمتھ کیلئے ہیڈنگلے ٹسٹ ان کے کیریر کیلئے بہت خاص تھا کیونکہ وہ 100 واں میچ کھیلنے کیلئے گراؤنڈ پر اترے تھے۔

اس میچ میں اسمتھ سے سب کو بڑی اننگز کی امید تھی لیکن اس نے اس معاملے میں سب کو مایوس کیا۔ اسمتھ اس میچ کی پہلی اننگز میں 22 اور دوسری اننگز میں صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دونوں ٹیموں کو اب چوتھے ٹسٹ میچ سے قبل 9 دن کا وقفہ مل گیاہے جس کے بعد سیریز کا چوتھا میچ 19 جولائی سے مانچسٹر کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w