مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں اقلیتوں سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا: ایکناتھ شنڈے

شیوسینا شنڈے گروپ کے ریاستی سطح کے مسلم اقلیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ اقلیتی فرقے سے ریاست میں کسی طرح کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کیا جائےگا۔

ممبئی: وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے آج مہاراشٹرا کے مسلمانوں کو تیقن دیا کہ ان کی ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

شیوسینا شنڈے گروپ کے ریاستی سطح کے مسلم اقلیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ اقلیتی فرقے سے ریاست میں کسی طرح کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کیا جائےگا۔

جنوب وسطی ممبئی کے شانمکھانند ہال، ممبئی میں شیوسینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے پارٹی کے اقلیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے ریاست میں مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لئے 40 کروڑ کے فنڈز جاری کئے۔

اس اجتماع کے لئے ریاست کے کئی اضلاع سے اقلیتی ذاتوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ ممبئی پہنچے تھے۔ تقریب کے منتظم اور شیوسینا کے رہنما سعید خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے کسی وزیر اعلیٰ نے آج تک اتنی رقم مسلم کمیونٹی کو نہیں دی ہے۔

اس پروگرام میں شنڈے کے ساتھ شیوسینا کے لیڈران، ایم پی راہول شوالے وزراء، ایم ایل ایز، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

a3w
a3w