مہاراشٹرا

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خودکشی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان کے افراد کی خودکشی کی وجہ کمپنی میں مالی نقصان ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ساسون بھیج دیا گیا ہے۔

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں ہفتہ کی دیر رات ایک ہی خاندان کے چار افراد نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت دیپک پڈانلک تھوتے (59)، اندو دیپک تھوتے (45)، رشیکیش تھوتے (24) اور سمیکشا دیپک تھوتے (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ منڈھوا علاقے میں کیشو نگر جن سیوا بینک کے قریب پیش آیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کل دیر رات موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھوتے کی منی ڈاٹ کام نامی کمپنی تھی جو خسارے میں چل رہی تھی۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان کے افراد کی خودکشی کی وجہ کمپنی میں مالی نقصان ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ساسون بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودکشی کی اصل وجہ طبی معائنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور پولیس ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔