جرائم و حادثات

طالبہ کا دو مردوں کے ساتھ چائے پیناناگوار گزرا، معاملہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں بدلا

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ایک علاقے میں دو فریقوں کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے شہری علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ایک علاقے میں دو فریقوں کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے شہری علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل دوپہر دو مختلف کلاسوں کے دو لڑکے اور ایک لڑکی ایک ریستوراں میں بیٹھ کے ایک ساتھ چائے پی رہے تھے۔

اسی معاملے کو لے کرلڑکی کی برادری کے لوگوں نے ساتھ چائے پینے والے دوسرے فریق کے لڑکوں کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔

اسی معاملے پر دونوں فریق کی طرف سے پولیس تھانے میں ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی۔

یہ معاملہ دیر رات فرقہ وارانہ کشیدگی مین بدل گیا۔ دیر رات ایک فریق کے لوگ متحد ہوکر موگھٹ تھانے پہنچے اور نعرے بازی شروع کردی ۔

کچھ لوگوں نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کردیا۔ کشیدگی زیادہ ہونے سے پچنے کے لئے ضلع انتطامیہ نے شہری علاقہ میں دفعہ144لگادی۔

پولیس سپرٹنڈنٹ ستیندر شکلا نے بتایا کہ دوپہر میں دونوں فریق کی طرف سے تھانے میں درج ہو چکی تھی، لیکن دیر رات کچھ لوگوں نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینی کی کوشش کی اور تھانے میں آکر دباؤبنایا، جسے پولیس نے فورا قابو کر لیا۔

شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنی رہے، اس لئے شہری علاقہ میں دفعہ 144لگائی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی