کرناٹک

اُنہوں نے گاندھی جی کو مارا، مجھے کیا بخشیں گے: سدا رامیا

سدارامیا نے سوال کیا کہ ''انہوں نے گاندھی کو مار ڈالا۔ کیا وہ مجھے بخشیں گے؟ سدارامیا نے چکمگلور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ''انہوں نے گاندھی کا قتل کیا۔ گوڈسے نے گاندھی کو گولی مار دی۔ وہ اس کی تصویر کی پوجا کرتے ہیں۔‘‘

بنگلورو: کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے سوال کیا کہ ”انہوں نے گاندھی کو مار ڈالا۔ کیا وہ مجھے بخشیں گے؟ سدارامیا نے چکمگلور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”انہوں نے گاندھی کا قتل کیا۔ گوڈسے نے گاندھی کو گولی مار دی۔ وہ اس کی تصویر کی پوجا کرتے ہیں۔‘‘

اس کا نوٹس لیتے ہوئے بسواراج بومئی نے کہا کہ انہوں نے مسٹر سدارامیا سے ملاقات کی اور انہیں مناسب سیکورٹی اور معاملے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا۔ انہوں نے تحقیقات کے لیے سدارامیا سے دھمکی آمیز کال کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

بومئی نے کہاکہ ’’ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ہم نے اس بارے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کی ہے۔ پولیس اس کی تحقیقات کرے گی۔ ہم نے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کوئی بھی ایسا بیان نہ دے جس سے دوسروں کے ذہنوں میں نفرت پیدا ہوتی ہو۔‘‘

سدارامیا نے کوڈاگو اور چکمگلور کے دورے کے دوران ان کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور سیاہ پرچم لہرائے جانے کے بعد اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ ب

ومئی نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) آلوک کمار سے بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ حالیہ پیش رفت کے بعد سدارامیا کو اضافی سیکورٹی فراہم کریں۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور کوئی اشتعال انگیز ریمارکس دینے سے گریز کریں۔