شمالی بھارت

اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کے لڑکے عبداللہ اعظم کو مزید قانونی مشکلات کا سامنا ہے

رام پور(یوپی) : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کے لڑکے عبداللہ اعظم کو مزید قانونی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان کے خلاف رام پور میں دریائے کوسی کی اراضی غیرقانونی طورپر فروخت کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے احکام پر اعظم خان اور ان کے خاندان کی جائیدادوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ(کلکٹر) رام پور رویندر کمار نے موضع بینزیر پورہ گھاتم پور میں عبداللہ اعظم اور ان کے ساتھیوں کی رہائشی پلاٹنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لیکھ پال سنجے کمار نے پتہ چلایا کہ اراضی اصل میں دریائی اراضی کے طورپر درج ہے اور فلڈ پلین زون میں آتی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بموجب ایسے علاقوں میں رہائشی پلاٹنگ ممنوع ہے۔

a3w
a3w