انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا پر فخر محسوس کر رہے ہیں

فلم دی آرچیز 07 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔شاہ رخ خان نے سیٹ سے سہانا کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سوہانا بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی سہانا کی فلم دی آرچیز سے ڈیبیو پر فخر ہے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، بونی کپور-شری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے ناتی اگستیہ نندا زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے ڈیبیو کریں گے۔

متعلقہ خبریں
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
نواز الدین صدیقی تلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

فلم دی آرچیز 07 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔شاہ رخ خان نے سیٹ سے سہانا کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سوہانا بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اس تصویر میں ان کے ساتھ بستر پر ایک بلی بھی ہے۔شاہ رخ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، آپ کو اپنی پسندیدہ جگہ یعنی کیمرے کے سامنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

 آپ کیمرے کے سامنے بہت آرام دہ اور خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ مجھے آپ پر بہت فخر ہے! تاہم، یہ جو تمہاری ساتھی بلی کو ابھی کیمرے کے سامنے آنے کے لیے تھوڑی زیادہ مشق اور کوچنگ کی ضرورت ہے۔

سہانا نے اس نوٹ کا جواب دیا اور ایک کہانی شیئر کی۔ انہوں نے جواب میں آئی لو یو کہااور کہا کہ میں اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ لیکن، مجھے لگتا ہے کہ یہ بلی بھی پرفیکٹ ہے۔

a3w
a3w