کھیل

امریکہ کے خلاف ٹی-20 میچ میں پانچ وکٹ سے بنگلہ دیش کی شکست

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کوری اینڈرسن (34) اور ہرمیت سنگھ (33) کی ناٹ آؤٹ طوفانی بلے بازی کے دم پر امریکہ نے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہوسٹن: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کوری اینڈرسن (34) اور ہرمیت سنگھ (33) کی ناٹ آؤٹ طوفانی بلے بازی کے دم پر امریکہ نے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹی- ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل امریکی ٹیم نے منگل کی رات تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں تاریخی فتح حاصل کی۔ امریکہ کی جیت کے ہیرو ہرمیت سنگھ نے 13 گیندوں پر 33 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

157 رن کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں ہی رن آؤٹ کی صورت میں کپتان مونک پٹیل (12) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

اس کے بعد نویں اوور میں آندریاس گاس 18 گیندوں پر 23 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اسٹیون ٹیلر 20 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آرون جونز (4) اور نتیش کمار (10) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوری اینڈرسن اور ہرمیت سنگھ نے امریکی ٹیم کو سنبھالا جو 94 کے اسکور پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات میں گھری ہوئی تھی۔

اینڈرسن 25 گیندوں میں ناٹ آؤٹ (34) اور ہرمیت نے 13 گیندوں میں (33) دو چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 156 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے تاریخی فتح دلائی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شرف الاسلام اور رشاد حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی اوپننگ جوڑی لٹن کمار داس اور سومیا سرکار نے پہلی وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں جسدیپ نے لٹن کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ سومیا سرکار بھی چھٹے اوور میں چلتے بنے۔ انہیں اسٹیون ٹیلر نے آؤٹ کیا۔

توحید ہردوئی نے 47 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ محمود اللہ (31) ، سومیا سرکار (20) اور لٹن داس (14) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ امریکہ کی جانب سے اسٹیون ٹیلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی سوربھ، علی اور جیسی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کے روز ہوسٹن میں کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w