ایشیاء

ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ ایران

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے بدھ کو ایران کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے بدھ کو ایران کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ سے آج جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر وزرا بھی ہوں گے۔ اس دوران شہبازشریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور عبوری صدر محمدموخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

خیال رہے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت کئی اہم ایرانی رہنماؤں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے شمال مغربی حصے میں گر کر تباہ ہو گیاتھا جس میں ان سب کی موت ہو گئی تھی۔

ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں رئیسی کی موت پر ملک میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نائب صدر محمدموخبرکو عبوری صدر کا عہدہ سنبھالنے کی بھی منظوری دی۔

a3w
a3w