جموں و کشمیر

اپوزیشن کا ہنگامہ غیرضروری: غلام نبی آزاد

صدر ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے دن کہا کہ عوام کو نئی پارلیمنٹ کا افتتاح صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ہوتا ہے یا وزیراعظم کے ہاتھوں اس سے زیادہ فکر مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کی ہے۔

راجوری/ جموں: صدر ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے دن کہا کہ عوام کو نئی پارلیمنٹ کا افتتاح صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ہوتا ہے یا وزیراعظم کے ہاتھوں اس سے زیادہ فکر مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا

انہوں نے اپوزیشن پر غیرضروری ہنگامہ برپا کرنے کا الزام عائد کیا۔ غلام نبی آزاد نے پی ٹی آئی سے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کے اپوزیشن کے فیصلہ پر حیرت ہے۔

عوام سے جڑے سینکڑوں مسائل ہیں لیکن ان پر آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے‘ جس مسئلہ پر آواز اٹھائی جارہی ہے وہ عوام سے جڑا نہیں ہے۔

ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ نئی عمارت کا افتتاح صدرجمہوریہ کریں یا وزیراعظم اس سے عوام کی صحت پر کیا فرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھاتھا‘ اگراس کا افتتاح بھی وہی کرتے ہیں تو ہمیں کیا لینا دینا۔ اپوزیشن کے بجائے راشٹرپتی یا پردھان منتری کو اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔

غلام نبی آزاد نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں میں گورنروں کے بجائے چیف منسٹرس افتتاح کررہے ہیں۔ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کے مسئلہ پر جو لوگ متحد ہوئے ہیں دیکھئے ان لوگوں کا گورنروں سے سلوک کیسا ہے۔