دہلی

سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا

سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے 3300 جوان پیر کے دن سے پارلیمنٹ کامپلکس کی مکمل انسدادِ دہشت گردی و سبوتاج سیکوریٹی ڈیوٹی سنبھال لیں گے۔

نئی دہلی: سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے 3300 جوان پیر کے دن سے پارلیمنٹ کامپلکس کی مکمل انسدادِ دہشت گردی و سبوتاج سیکوریٹی ڈیوٹی سنبھال لیں گے۔

متعلقہ خبریں
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
پلوامہ کے شہیدوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا؟ڈمپل یادو
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا 1400 رکنی عملہ‘ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی سے دستبردار ہوچکا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سی آر پی ایف کے پارلیمنٹ ڈیوٹی گروپ (پی ڈی جی) نے جمعہ کے دن پارلیمنٹ کامپلکس سے اپنا سارا سازوسامان‘ گاڑیاں‘ اسلحہ اور کمانڈوز ہٹالئے۔

اس کے کمانڈر (ڈپٹی انسپکٹر جنرل رینک) نے سارے سیکوریٹی پوائنٹس سی آئی ایس ایف گروپ کو سونپ دیئے۔ وسطی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کی پرانی اور نئی دونوں عمارتوں کی حفاظت پر سی آئی ایس ایف کے 3317 جوان تعینات ہوں گے۔

حکومت نے گزشتہ برس 13 دسمبر کے سیکوریٹی چُوک واقعہ کے بعد سی آر پی ایف کو ہٹادینے کی ہدایت دی تھی۔ پارلیمنٹ پر 2001کے دہشت گرد حملہ کی برسی پر بڑی سیکوریٹی چُوک میں 2 افراد 13 دسمبر 2023کو وقفہ ئ صفر کے دوران پبلک گیلری سے لوک سبھا چیمبر میں کود پڑے تھے۔

انہوں نے کنستر سے زرد دھواں چھوڑا تھا اور نعرہ بازی کی تھی۔ بعدازاں ارکان پارلیمنٹ پر ان پر قابو پالیا تھا۔ اُسی دن پارلیمنٹ کامپلکس کے باہر دیگر 2 افراد نے کنستر سے رنگین دھواں چھوڑا تھا اور نعرے لگائے تھے۔

اس واقعہ کے بعد ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ایف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جسے پارلیمنٹ کامپلکس کے سارے سیکوریٹی مسائل کا جائزہ لینے اور موزوں سفارشات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی آئی ایس ایف کاؤنٹر ٹیررازم سیکوریٹی یونٹ پیر کی صبح 6 بجے سے پارلیمنٹ کامپلکس کا مکمل چارج حاصل کرلے گا۔

سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف پی ڈی جی کے علاوہ دہلی پولیس (تقریباً 150 ملازمین) اور پارلیمنٹ سیکوریٹی اسٹاف(پی ایس ایس) کو اب ہٹادیا جائے گا۔

a3w
a3w