شمالی بھارت

پاکستان کے 100 سے زائد ہندوپناہ گزینوں کوہندوستانی شہریت منظور

اب تک1149 پاکستانی ہندوؤں کو احمد آباد ضلع کلکٹریٹ نے ہندوستانی شہریت منظورکی ہے۔2016اور2018 کے گزٹ نوٹیفکیشن سے احمدآباد، گاندھی نگر اور کچ کے ضلع کلکٹرس کویہ اختیارحاصل ہواہے کہ وہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش کی اقلیتوں (ہندوؤں)کوہندوستانی شہریت دے سکتے ہیں۔

احمدآباد: احمد آباد کے ضلع حکام نے آج پاکستان کے 108 ہندوپناہ گزینوں کوہندوستانی شہریت منظور کی جوہندوستان آنے کے بعد سے یہاں مقیم تھے۔

متعلقہ خبریں
جئے پور میں 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو ہندوستانی شہریت

گجرات کے ریاستی وزیرداخلہ ہرش سنگھوی نے انہیں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں شہریت کے سرٹیفکٹس حوالے کئے۔ ریاستی حکومت کے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

کئی برسوں پہلے ہندوستان کونقل مکانی کرنے والے ان پناہ گزینوں نے اپنی درخواستوں کی تیزی سے یکسوئی کرنے پرسنگھوی اوردیگر ضلع حکام سے اظہار تشکر کیا۔

سنگھوی نے ہندوستانی شہری بننے پر انہیں مبارکباد دی اوران پر زوردیاکہ وہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیرکیلئے اپنے آپ کووقف کردیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اورمرکزی دونوں حکومتیں ہرممکن طریقہ سے پناہ گزینوں کی مدد کرنے اورانہیں سماج کے اصل دھارے میں لانے کی پابند عہد ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اب تک1149 پاکستانی ہندوؤں کو احمد آباد ضلع کلکٹریٹ نے ہندوستانی شہریت منظورکی ہے۔2016اور2018 کے گزٹ نوٹیفکیشن سے احمدآباد، گاندھی نگر اور کچ کے ضلع کلکٹرس کویہ اختیارحاصل ہواہے کہ وہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش کی اقلیتوں (ہندوؤں)کوہندوستانی شہریت دے سکتے ہیں۔

a3w
a3w