حیدرآباد

حکومت کی ناکامی کے سبب پراولیکانے خودکشی کی:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے حکومت کی ناکامی کے سبب پراولیکانے خودکشی کی ہے۔ریاست میں کئی لاکھ طلبہ پریشانی کے شکار ہیں جن کی خودکشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔اس کا وزیراعلی کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ حکومت، پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات کے باربارالتوا کی وجہ سے مایوس ہاسٹل میں خودکشی کرنے والی پروالیکا کی خودکشی کے معاملہ کو غلط طریقہ سے پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کی ناکامی کے سبب پراولیکانے خودکشی کی ہے۔ریاست میں کئی لاکھ طلبہ پریشانی کے شکار ہیں جن کی خودکشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔اس کا وزیراعلی کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی واضح لاپرواہی، غیر ذمہ داری کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں ہورہے خودکشی کے واقعات دراصل سرکاری قتل ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور وزیرآئی ٹی تارک راما راو کی ناکامی کو چھپانے کیلئے اس معاملہ کو نیا رخ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر ہی عہدیداروں نے اس طرح کی پریس کانفرنس کی ہے۔انہوں نے پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ کیلئے حکومت کو ذمہ دار قراردیا۔

a3w
a3w