کھیل

اچھی زندگی گزارنا ممکن نہیں:سمیت ناگل

اے ٹی پی ٹورمیں جانے کیلئے ہندوستان کے نمبرایک ٹینس سنگلزکھلاڑی سمیت ناگل اپنے ایک لاکھ روپے سے بھی کم بینک کھاتہ کے ساتھ روانہ ہوئے تھے لیکن انہیں ٹریننگ کیلئے ایک کروڑروپے کاانتظام کیاگیاتھا۔

نئی دہلی: اے ٹی پی ٹورمیں جانے کیلئے ہندوستان کے نمبرایک ٹینس سنگلزکھلاڑی سمیت ناگل اپنے ایک لاکھ روپے سے بھی کم بینک کھاتہ کے ساتھ روانہ ہوئے تھے لیکن انہیں ٹریننگ کیلئے ایک کروڑروپے کاانتظام کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران

یہ صورتحال دیکھنے کے بعد انہیں یہ محسوس ہواکہ اس میں اچھی زندگی ممکن نہیں وہ جرمنی کے نانسل ٹینس اکیڈیمی میں چند برسوں سے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں لیکن فنڈس کی کمی ہے جس کے باعث وہ پسندیدہ مقام پر پہلے تین ماہ کے سیزن2023میں تربیت حاصل نہیں کرپائیں گے۔

ان کے دوست سوم دیو دیو ورمن اورکرسٹو فرمارکس نے ان کے ٹھہرنے میں مدد دی تاکہ جنوری اورفروری تک ان کے قیام کا انتظام کیاگیا۔

فنڈس کی کمی ہرہندوستانی کھلاڑی کی ایک کہانی رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک کے ایک سنگل کھلاڑی بچت کی رقم نہیں کرسکتابلکہ یہ غیر مددگارسسٹم بے نقاب ہوگیا اورایک خراب ٹوران کیلئے ثابت ہورہا ہے جہاں کھلاڑیوں کو اجرتوں کیلئے جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔

اے ٹی پی ٹورمیں کھیلنے اورٹھہرنے کیلئے ناگل کو اپنی انعامی رقم کی سرمایہ کاری کرنی پڑی اورجورقم انہیں بطور تنخواہ ملی اس سے بھی انہوں نے مہاٹینس فاؤنڈیشن سے مدد حاصل کی۔

انہیں سفر کے دوران اپنے کوچ یا فزیو کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔لیکن فنڈس کی قلت سے تکلیف ہوتی ہے۔ مجھے کچھ مدد پرشانت سوتار سے ملی جو مہاٹینس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں لیکن میرا کوئی بڑا اسپانسر نہیں ہے۔