میرے شوہر، کشمیر میں امن کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، یٰسین ملک کی اہلیہ کا راہول گاندھی کو مکتوب
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے صدر یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے قائد اپوزیشن (ایل او پی) راہول گاندھی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ان کے شوہر جوکہ جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں کے لئے پارلیمنٹ میں مباحث کا آغاز کریں۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے صدر یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے قائد اپوزیشن (ایل او پی) راہول گاندھی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ان کے شوہر جوکہ جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں کے لئے پارلیمنٹ میں مباحث کا آغاز کریں۔
مشال حسین ملک نے ادعاکیا ہے کہ ان کے شوہر یٰسین ملک ہی جموں وکشمیر میں امن کی قیام کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ حسین حقوق انسانی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تنظیم کے تعلق سے وزیر اعظم پاکستان کی سابق اسسٹنٹ رہی ہیں کہاکہ جموں وکشمیر میں قیام امن کے عمل میں یٰسین ملک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے راہول گاندھی کومکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ یٰسین ملک جموں وکشمیر میں قیام امن کے لئے ایک فورس ثابت ہوسکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں ایک موقع دیا جائے یٰسین ملک کی اہلیہ نے کانگریس قائد پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری اس تعلق سے پیشرفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔
میں آپ سے درخواست کرتی ہو ں کہ وہ ان کے لئے انصاف کو یقینی بنائے۔ راہول گاندھی کے نام روانہ کردہ مکتوب میں ملک نے شوہر کے لئے قانونی لڑائی کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ اور کہا کہ اس سلسلہ میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ یٰسین ملک جو کہ کشمیر کی علیحدگی کی تحریک میں پیش پیش رہا کرتے تھے انہیں جیل کی سزا دی گئی ہے۔
ان پر دہشت گردوں کے لئے فنڈ جمع کرنے اور دوسرے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے ان کے خلاف الزامات عائد کئے ہیں۔ 2022 میں کو یٰسین ملک کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ مشال حسین ملک نے ادعا کیا ہے کہ 2019 سے بی جے پی زیر حکومت کی جانب سے ملک کے ساتھ غیر انسانی طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔