حیدرآباد

ایل بی اسٹیڈیم میں 22/ اگست کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کا اختتامی پروگرام

پیر22/ اگست کو منعقد شدنی اختتامی پروگرام میں چیف مسٹر کے چندر شیکھر راؤ شرکت کریں گے۔ سومیش کمار نے کہا کہ تقاریب کے اختتامی پروگرام میں تمام اضلاع کے عوام کے ساتھ چیف منسٹر بھی شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج ایل بی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے اختتامی پروگرام کے انتظامات کا ایک بار پھر جائزہ لیا۔

پیر22/ اگست کو منعقد شدنی اختتامی پروگرام میں چیف مسٹر کے چندر شیکھر راؤ شرکت کریں گے۔ سومیش کمار نے کہا کہ تقاریب کے اختتامی پروگرام میں تمام اضلاع کے عوام کے ساتھ چیف منسٹر بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پارکنگ کے مناسب انتظامات کریں اور پاس رکھنے والے افراد کو ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دیں۔ بارش سے بچنے کیلئے واٹر پروف شامیانے نصب کئے جائیں گے۔

3گھنٹوں تک چلنے والے اس پروگرام میں سنگر اور کمپوزر شنکر مہا دیون شرکت کریں گے۔دیگر فنکار کلچرل پروگرام پیش کریں گے جن کے لئے خصوصی پلاٹ فارم بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی پی مہندر ریڈی، کمشنر کالج ایجوکیشن نوین متل، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، کمشنر ٹرانسپورٹ جیوتی بدھا پرکاش اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔