تلنگانہ

منگوڈ کا ضمنی الیکشن، ٹی آر ایس کی تائید کرنے کمیونسٹ جماعتوں کا فیصلہ

دونوں کمیونسٹ پارٹیوں کا احساس ہے کہ، کانگریس کے بہ نسبت ٹی آر ایس ہی بی جے پی کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

حیدرآباد: بائیں بازو کی دونوں جماعتیں سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم) نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور ٹی آر ایس کی پالیسیوں سے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حلقہ اسمبلی منگوڈ کے مجوزہ ضمنی الیکشن میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کمیونسٹ پارٹیوں کا احساس ہے کہ، کانگریس کے بہ نسبت ٹی آر ایس ہی بی جے پی کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

گذشتہ کے انتخابات میں جن میں 2018 کے اسمبلی الیکشن بھی شامل ہیں، کمیونسٹ جماعتوں کا کانگریس کے ساتھ اتحاد تھا ریاستی سکریٹری سی پی آئی سی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی منگوڈ حلقہ کے ضمنی الیکشن میں ٹی آر ایس کی تائید کرے گی۔

قومی سکریٹری سی پی آئی ڈاکٹر کے نارائنا کی نگرانی میں سی پی آئی پارٹی دفتر مخدوم بھون میں کل اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی قائدین نے ٹی آر ایس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔

بعدازاں وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آ رایس ایک طاقتور سیاسی جماعت ہے جوحلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں بھی سی پی آئی، ٹی آر ایس کی تائیدکرے گی۔

a3w
a3w