حیدرآباد
ایم ایل ایز پوچنگ کیس: بنڈی سنجے کے رشتہ دار بی سرینواس ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر
کریم نگر کے ایک ایڈوکیٹ بی سرینواس نے جو صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں‘پیر کے روز ایم ایل ایز پوچنگ کیس میں ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: کریم نگر کے ایک ایڈوکیٹ بی سرینواس نے جو صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں‘پیر کے روز ایم ایل ایز پوچنگ کیس میں ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ایس آئی ٹی نے ارکان اسمبلی کوخریدنے کی کوشش کے ایک کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے سرینواس کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21نومبر کو پولیس کمانڈاورکنٹرول میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بی سرینواس نے 26 اکتوبر کوگرفتارتین ملزمین سے ایک ملزم کے تروپتی سے حیدرآباد تک کا فصائی ٹکٹ بک کرایاتھا۔ ایس آئی ٹی کیرالا کے تشار اورڈاکٹر جگوکے علاوہ بی ایل سنتوش کو نوٹس جاری کی تھیں۔