حیدرآباد

مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع

تلنگانہ حج کمیٹی و دعوت اسلامی ہند کے تعاون و اشتراک سے عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع اتوار 28 / اپریل کو صبح 9 تا 4 بجے شام مینار گارڈن فنکشن ہال نیا پل میں مقرر ہے۔

حیدر آباد: تلنگانہ حج کمیٹی و دعوت اسلامی ہند کے تعاون و اشتراک سے عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع اتوار 28 / اپریل کو صبح 9 تا 4 بجے شام مینار گارڈن فنکشن ہال نیا پل میں مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج کے قیام کیلئے مختص عمارت خستہ حالی کا شکار
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع

غلام محمد عطاری کنوینر کے بموجب اس تربیتی اجتماع میں مولانا حافظ محمد عبدالرحمن قادری عطاری، مولانا مفتی صدیق مصباحی، مولانا حافظ عبدالکریم نظامی، مولانا حاجی بشیر احمد قادری عطاری مخاطب کریں گے۔

عازمین حج سے خواہش کی جاتی ہے حج کمیٹی ٹیلی گرام چانل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج سے متعلق معلومات وقتاً فوقتاً معلومات فراہم ہوسکے۔

مزید معلومات کے لئے فون نمبر 040-23298793 پر اوقات دفتر صبح 10:30 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w