شمالی بھارت

ایودھیا میں غیرقانونی پلاٹنگ زوروں پر

ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے ڈی اے) نے غیرقانونی کالونیاں بسانے والے 40 افراد کی فہرست جاری کی ہے

ایودھیا: ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے ڈی اے) نے غیرقانونی کالونیاں بسانے والے 40 افراد کی فہرست جاری کی ہے جن میں بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی ویدپرکاش گپتا‘پارٹی کے سابق رکن اسمبلی گورکھ ناتھ اور میئر رشی کیش اُپادھیا کے نام شامل ہیں۔

سلطان انصاری اور اس کے باپ ننھے میاں بھی فہرست میں موجود ہیں جنہوں نے 2کروڑ کی زمین کے 18کروڑ روپئے بنائے تھے۔

اے ڈی اے عہدیداروں کے بموجب زمینوں اور جائیدادوں کی غیرقانونی فروخت میں کئی سادھوسنت بھی شامل ہیں۔

رام مندر کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ایودھیا میں غیرقانونی پلاٹنگ اور غیرقانونی کالونیاں بسانے کا کام تیز ہوگیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی ملوسنگھ نے چیف منسٹر کولکھا کہ زمینوں کی فروخت کے اس گیم کی ایس آئی ٹی تحقیقات کرائی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست‘ محکمہ مال(ریونیو) کو بھی بھیجی گئی ہے۔

نائب صدرنشین اے ڈی اے وشال سنگھ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔