شمالی بھارت
جہان آباد میں پہلے ووٹ، بعد میں ماں کی آخری رسومات
بہار کی ایک 80 سالہ عورت کے ارکان ِ خاندان نے پہلے ووٹ ڈالنے اور بعد میں اس کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

جہان آباد(بہار): بہار کی ایک 80 سالہ عورت کے ارکان ِ خاندان نے پہلے ووٹ ڈالنے اور بعد میں اس کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ واقعہ حلقہ لوک سبھا جہان آباد کے موضع دیوکلی میں آج پولنگ کے آخری مرحلہ کے دوران پیش آیا۔
متھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آج میری ماں چل بسی‘ وہ واپس آنے والی نہیں۔
آخری رسومات کے لئے انتظار کیا جاسکتا ہے لیکن الیکشن کے لئے نہیں۔
الیکشن 5 سال کے بعد آئے گا لہٰذا ارکان ِ خاندان نے صلاح و مشورہ کیا اور طئے پایا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں۔
ارکان ِ خاندان نے پولنگ نمبر 115 میں ووٹ ڈالا اور اس کے بعد آخری رسومات کی تیاری شروع کردی۔